ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحمان موسوی نے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحمان موسوی نےآرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے جنگ کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں فوجی سربراہوں نے علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاع کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحمان موسوی نے کہا کہ اس جارحانہ جنگ میں امریکا اور مغربی ممالک نے نہ صرف اسرائیل کو تمام ممکنہ مدد فراہم کی بلکہ ایران کے خلاف ہر قسم کا پروپیگنڈا کیا۔






















