فیصل آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس ملزمان کی گرفتای میں مصروف ہے۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لنڈیانوالہ میں بیٹے نے گولی مار کر ماں کو قتل کردیا، فیکٹری ایریا میں اوباش نوجوان نے محلے دار لڑکی کی جان لے لی، ٹھیکری والا میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھریاں مار کر قتل کردیا، ڈجکوٹ اور رضا آباد میں بھی ایک ایک شہری کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد میں چوبیس گھنٹون میں لڑائی جھگڑے کے 200 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں درجنوں زخمی اسپتال منتقل کئے گئے، اس دوران ڈکیتی اور لوٹ مار کی 100 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، پولیس فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کررہی ہے۔





















