پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی ( پی سی ٹی بی ) نے فرسٹ ایئر کیمسٹری کی نصابی کتاب میں دہلی کے لال قلعہ کی تصویر کو ’قلعہ لاہور‘ کے نام سے شائع کر دیا۔
پی سی ٹی بی کی جانب سے شدید غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تصویر کتاب کے ماحولیات کے باب میں لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ سے متعلق تحریر کے ساتھ شامل کی گئی۔
اس سنگین غلطی پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
رانا سکندر کا کہنا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے اور حقائق سامنے آنے کے بعد اس بارے میں جواب دیا جائے گا۔



















