اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) تحلیل کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی سی ڈی اے چارجز کا 2015ء کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑی شاہراہوں سے پیٹرول پمپس و دیگر تک براہ راست رسائی چارجز کیخلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے کو تحلیل کردیا جائے۔
ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی جانب سے عائد چارجز کا 2015ء کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کو سی ڈی اے ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع کرے، سی ڈی اے کا اصل مقصد ختم، اب اس کے خاتمے کے مناسب اقدامات کا وقت آگیا۔





















