امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 30 ارب ڈالر کا سویلین ایٹمی پروگرام دینے کی تردید کردی۔ کہا کہ کون ہے جو کہہ رہا ہے امریکا ایران کو 30 ارب ڈالر دینا چاہتا ہے، میں نے کبھی ایسی بے وقوفانہ بات نہیں سنی، یہ سراسر جھوٹ ہے جو میری بدنامی کیلئے پھیلایا جارہا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکا ایران کو سول جوہری پروگرام میں اور 30 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 30 ارب ڈالر کا سول ایٹمی پروگرام دینے کی سختی س تردید کردی۔
ان کا کہنا ہے کہ کون کہہ رہا ہے امریکا ایران کو 30 ارب ڈالر دینا چاہتا ہے، میں نے کبھی ایسی بے وقوفانہ بات نہیں سنی، یہ جھوٹ میری بدنامی کیہلئے پھیلایا جارہا ہے، یہ لوگ واقعی بیمار ذہنیت کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز ایک بار پھر ایران پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پتہ چلا کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی کی سطح تک موجود ہے تو پھر بمباری کریں گے۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، کیونکہ ان کی تین اہم اور حساس نیوکلیئر سائٹس تباہ کر دی گئی ہیں۔ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔





















