صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایرانی فرود نیوکلیئر سائٹ میں ٹرک کنکریٹ ڈال رہے ہیں، IAEA یا امریکا کو معائنہ کرنا چاہیے، اگرپتہ چلا کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی کی سطح تک موجود ہے تو دوبارہ بمباری کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، کیونکہ ان کی تین اہم اور حساس نیوکلیئر سائٹس تباہ کر دی گئی ہیں۔ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران اوراسرائیل دونوں تنازعہ سے تھک چکے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے پاس بکے پاس بم بنانے کے لیے یورینیم افزودگی کی سطح تک موجود ہے، تو میں بلا سوال ایران پر دوبارہ بمباری کروں گا۔ اگرپتہ چلا کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی کی سطح تک موجود ہے تو دوبارہ بمباری کریں گے۔
فرود نیوکلیئر سائٹ پر ٹرکوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹرکوں کے ذریعے کنکریٹ ڈالا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی کو معائنہ کرنا چاہیے تاکہ دیکھا جا سکے کہ واقعی ایران نے اپنی تنصیبات بند کر دی ہیں یا نہیں۔ کیا یہ معائنہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کرے، یا ہم خود کریں؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت دونوں کے پاس بہترین قیادت ہے، بھارت کے ساتھ مکمل تجارتی رکاوٹیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔





















