محکمہ بلدیات نے کچرے کو توانائی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ توانائی کی مدد سے پچاس میگاواٹ کا پلانٹ لگایا جائےگا۔
ستھرا پنجاب کے اگلے مرحلے میں کچرے سے بائیوگیس بنانےکا آغاز ہوگا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ لکھو ڈیر سائٹ کی گیسوں کومفیدکاربن کریڈٹس میں تبدیل کیاجائیگا، محکمہ توانائی کی مدد سے پچاس میگاواٹ کا پلانٹ لگایا جائیگا۔
کچرےکی ری سائیکلنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنایا جائےگا،لاہور میں آلائشوں سے توانائی پیدا کرنےکا پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع ہوگا،کچرے سےآمدن پیدا کرنے کے لئے روڈ شو کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔






















