پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت فنڈز فراہمی سے مشروط ہوگئی جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام تر صورتحال سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔
پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق حکومت نے پرو ہاکی لیگ کیلئے فنڈز دینے کی حامی بھری تو ہی پاکستان میگا ایونٹ میں شرکت کر پائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے معاملے پر غور شروع کردیا ہے۔
ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس حکام کی جانب سے آج اہم اعلان متوقع ہے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے شرکت کی کنفرمیشن کیلٸے تین روز کی ڈیڈ لاٸن دے رکھی ہے۔






















