سینئرسیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماء نیوز کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقت کی وجہ سے کوئی ہماری طرف دیکھ نہیں سکتا، دنیا میں نیوکلیئر آرمڈ ریس شروع ہو گئی ہے، جنگوں نے پیغام دیا ہے کہ نیوکلیئر بم ہی بچا سکتا ہے ورنہ لوگ کھا جائیں گے، ہمیں اپنی معیشت ٹھیک کرنی چاہیے اور تعلیم کو عام کرنا چاہیے ۔
مکمل پروگرام دیکھیے:
تفصیلات کے مطابق پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم پر مسلط کی گئی ، قوم مل کر شکست دے گی ، ہمارے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں ہیں ، ہم نے پہلے بھی جنگ جیتی ہے اور آگے بھی جیتیں گے، بھارت نے مار کھائی ہے وہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرے گا، پاکستان بھارت کو دوبارہ تگڑا جواب دے گا۔






















