نگران حکومت، سکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کی جانب سے ملکی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے پیش نظر لئے گئے سخت اقدامات کے فیصلے کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔
حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا اور 29 اکتوبر سے 5 نومبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے کثیر مقدار میں کھاد، آٹا اور چینی برآمد کی گئی ہے۔
آپریشن کے دوران ملک بھر سے 6 ہزار 599 میٹرک ٹن کھاد برآمد ہوئی جبکہ متعلقہ اداروں نے کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 2 ہزار 367 میٹرک ٹن آٹا برآمد کیا۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے دوران ملک بھر سے 6 ہزار 996 میٹرک ٹن چینی بھی برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک میں معاشی استحکام لانے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھے گی۔