پنجاب حکومت نے محرم الحرم میں جلسوں اور مجالس میں سیکورٹی کیلئے لوہے کے پائپ نصب کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت محرم الحرام کےانتظامات کیلئے اجلاس ہوا،جلسوں اورمجالس میں سیکورٹی کیلئے لوہےکے پائپ نصب کرنے پراتفاق کیا،محرم الحرام سیکورٹی انتظامات کی فرضی مشقیں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
مریم نواز نے کوڈ آف کنڈیکٹ پرعملدرآمد یقینی بنانے اورخلاف ورزی پرزیرو ٹالرنس کی ہدایت کردی۔سوشل میڈیا پرنفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی گرفتاری ،اس کے علاوہ ڈرون اڑانے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
وزیراعلی نےصوبائی وزراء،کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اورپولیس حکام کو ذاتی نگرانی کا حکم دیا،اس کے علاوہ اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو نفرت انگیزمواد کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اور رپورٹنگ کا حکم دیا،گرمی اور حبس سے بچاؤکے لئے جلوس کے آگے چھڑکاؤ کیا جائے گا،ہوٹل آئی اور ٹریول آئی کو فعال بنانے اور کومبنگ آپریشن جاری اور اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دوران اجلاس کہا محرم الحرام کے ایس او پیز محض پیپر پر نہیں عملی طور پر اقدامات نظر آنے چاہئیں،جلوسوں اورمجالس کے دوران بجلی بندش بالکل نہیں ہونی چاہیے۔






















