ایران اسرائیل سیز فائر کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے،مارکیٹ میں ایک گھنٹے کی ٹریڈنگ روکنے کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوگیا،اسٹاک ایکسچینج میں 6500 ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں چھے حدیں ایک ہی دن میں بحال ہوگئیں،اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 116000 سے 122000 پوائنٹس پر جا پہنچا،ہنڈریڈ انڈیکس کی 6557 پوائنٹس بڑھ کر 122725 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پانچ ہزار آٹھ سو اٹہتر پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی پر کےباعث کاروبار روکناپڑا۔
شاندار کم بیک کے بعد اسٹاک مارکٹ میں چھ حدیں ایک ساتھ بحال ہوئیں۔،کے ایس سی تھرٹی انڈیکس 5 فیصد سے زائد بڑھ گیا،ہنڈریڈ انڈیکس5878پوائنٹس بڑھ کر122045پوائنٹس پربندہوا۔
مارکیٹ رولزکےمطابق تھرٹی انڈیکس اگر 5 فیصدمسلسل بڑھارہےتومارکیٹ میں ٹریڈنگ روک دی جاتی ہے، اب مارکیٹ میں کاروبار کادوبارہ آغاز ایک گھنٹے کے بعدشروع ہوگا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ آج مارکیٹ کے پوری قوت سے ری بائونڈ کرنے کی توقع ہے۔
کرنسی بروکرز کےمطابق پاورسیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا ایشو بھی حل ہوگیا،بینکوں سے 1275 ارب کا سستا قرض حکومت کو جلد مل جائے گا،سرکلر ڈیٹ کی رقم ملنے سے آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز لائم لائٹ میں رہیں گے۔





















