ملک میں روپے کی قدر میں کمی کے باوجود معاشی ماہرین نے ڈالر کی قدر میں اضافے کو عارضی قرار دیتے ہوئے کمی پیشگوئی کردی۔
چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے ایک ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت پر لوگ پریشان ہیں، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر آج 287 روپے کا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں، امریکی کرنسی کا بھاؤ بڑھنے کی وجہ حقیقی طلب ہے کیونکہ ایل سیز کھل رہی ہیں جس سے ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے
فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس آئے گا، البتہ ملک میں ڈالر کی حقیقی قیمت 250 روپے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر ایک روپے 71 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ 17 دن کے دوران ڈالر کی قدر میں تقریباً 10 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ڈالر کی قیمت سے متعلق بڑی پیشگوئی
ڈالر کی اصل قیمت کیا ہے، چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن نے بتا دیا
سماء نیوز لائیو دیکھیں:
Live stream is currently unavailable. Please check back later or visit our YouTube channel directly.