محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے رہائشیوں کے لیے اچھی خبر سناتے ہوئے 25 سے 28 جون تک بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔
تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے اس لیے شہریوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



















