کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار منشیات فروش ٹک ٹاکر بابرہ عرف بیبو کی ابتدائی انٹیروگیشن رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ ڈیفنس میں آئس،کوکین کی سپلائی کاکام کرتی ہے، ملزمہ نے منشیات سپلائی کرنے کے لئےسوشل میڈیا کا سہار الیا،ملزمہ نےانکشاف کیا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیز میں جاتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ بابرہ عرف بیبو پہلےبھی2مرتبہ چوری کےمقدمات میں گرفتارہوچکی،ملزمہ کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے،جلدگرفتارکرلیاجائے گا،پولیس نےملزمہ بابرہ عرف بیبو کوگرفتار کرکے آئس بھی برآمد کی تھی۔






















