گاڑیوں کی صنعت آسمان چھوتی قیمتوں اور پیداواری مسائل کے درمیان اپنی فروخت بڑھانے کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہی ہے۔اسی اثنا ء میں ریگل موٹرز نے پرنس پرل کے لیے قسط کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق لاگت میں حالیہ کمی کے باوجودقیمتیں اب بھی بلند ہیں جس سے صارفین کے لیے اپنی خوابوں میں دیکھنے والی کاروں کی خرید کوبرداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اب تقریباً ہر کار ساز کمپنی نے اپنی فروخت بڑھانے کی کوشش میں قسطوں کی اسکیمیں متعارف کرانا شروع کر دی ہیں۔
ایسی صورتحال میںریگل آٹوموبائلز نے اپنے پرنس پرل اور K01 ویریئنٹس کے لیے سال بھر کے قسطوں کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پیشکش کا مقصد اپنی گاڑیوں کو صارفین کی وسیع رینج کے لیے مزید قابل رسائی بنانا ہے۔ مزید معلومات کے لیےآپ اپنی مقامی ڈیلرشپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔