ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ہمارا جواب جارح قوتوں کو پچھتانے پر مجبور کردے گا۔
ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایک بیان میں ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئرسائٹس کو کسی بھی حملے سے تباہ نہیں کیا جاسکتا۔
بیان کے مطابق امریکا کے پاس ہمارے شدید ردعمل سے بچنے کی صلاحیت نہیں، خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد پھیلاؤ اور سائز طاقت نہیں، امریکا کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے۔ وائٹ ہاؤس اور تل ابیب کی دھماکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب ہماری کارروائی پوری درستگی اور قوت کے ساتھ جاری رہے گی، جارح قوتیں جواب کا انتظارکریں جو انہیں پچھتانے پر مجبور کردے گا، اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے، مراکز اور مفادات کو نشانہ بناتے رہیں گے۔





















