پنجاب کے علاقے ٹیکسلا کے مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی، راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا، رابطے میں رہنے والے 18 افراد میں کانگو کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ٹیکسلا کے مریض میں کانگو بخار کی تصدیق ہوگئی، راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا، مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کانگو بخار میں مبتلا مریض راشد کے رابطے میں رہنے والے 18 افراد میں کانگو کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ مانسہرہ کا جنید خان اور ٹیکسلا کا ابراہیم بھی راشد سے رابطے میں تھے، دونوں افراد کے نمونے لے کر این آئی ایچ روانہ کر دیے گئے ہیں، نتائج کا انتظار ہے، جنید خان کو ہولی فیملی اور ابراہیم کو واہ جنرل اسپتال میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔





















