بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے سری لنکن آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو ان کے الوداعی ٹیسٹ میچ میں گارڈ آف آنر دے کر خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ جذباتی لمحہ جمعرات کو گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کی پہلی اننگز کے 52ویں اوور میں دیکھا گیا جب 38 سالہ میتھیوز بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔
View this post on Instagram
دنیش چندیمل کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آنے والے میتھیوز کا بنگلہ دیشی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے قطار بنا کر تالیوں سے استقبال کیا جس پر میتھیوز نے ہاتھ بلند کر کے اس احترام کا شکریہ ادا کیا۔
یہ منظر اس لیے بھی خاص ہے کہ 2023 کے ورلڈ کپ میں ’ٹائمڈ آؤٹ‘ تنازع کے بعد دونوں ٹیموں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔
اس تنازع میں میتھیوز کے ہیلمٹ کی پٹی ٹوٹنے پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ’ٹائمڈ آؤٹ‘ کی اپیل کی تھی جسے امپائرز نے منظور کرتے ہوئے میتھیوز کو آؤٹ قرار دیا تھا۔
یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ’ٹائمڈ آؤٹ‘ فیصلہ تھا اور میتھیوز نے شکیب کو "دھوکہ باز" کہتے ہوئے سخت تنقید کی تھی۔
تاہم، گال ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے اس احترام نے دونوں ٹیموں کے تعلقات میں نرمی کی عکاسی کی۔
2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے میتھیوز سری لنکن کرکٹ کا اہم حصہ رہے ہیں اور قومی ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔






















