انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 39 ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دے دیا ۔
افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں وانکھیڈے سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
گلن میکس ویل ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئےمیسکویل اورپیٹ کمنز کے درمیان 202رنزکی ناقابل شکست پارٹنرشپ قائم رہی۔ گلن میکس ویل کی تاریخ سازاننگز ،201رنزبناکرناٹ آؤٹ ہوئے ہیںگلن میکس ویل نے فٹنس مسائل کےباوجود آسٹریلیا کوجیت دلادی۔میکس ویل کی اننگزمیں 10 چھکے ،21 چوکے شامل ہیں۔
افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 129 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ دیگر بیٹرز میں راشد خان نے ناٹ آؤٹ 35 ، رحمت شاہ نے 30 اور حشمت اللہ نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔