پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ امریکا پر موجود فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے خصوصی بیان میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔
Today, Pakistan’s Chief of Army Staff, Field Marshal Asim Munir, will meet with @realDonaldTrump over lunch, a positive step in Pakistan US relations. Especially given the president’s role in mediating a ceasefire.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 18, 2025
Following Pakistan’s decisive victory in the recent five-day…
پی پی چیئرمین نے اس ملاقات کو جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک، امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت قرار دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پانچ روزہ جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد بھارت نے افسوسناک طور پر مستقل امن کی کوششوں اور امریکا کی سفارتی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نہ تو تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مکالمے کے لیے بے چین ہے لیکن پاکستان سمجھتا ہے کہ امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور تنازعات کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔
انہوں نے بھارت کی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر، اور دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے مؤقف کو ناقابلِ برقرار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تنازعات کا مستقبل انکار یا ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ سچ پر مبنی سفارت کاری میں ہے۔






















