پنجاب کی سرکاری جامعات کے اساتذہ 77 کروڑ روپے سے زائد کی اسکالرشپس پربیرون ملک جاکرغائب ہو گئے۔
آڈیٹرجنرل پاکستان کی 25-2024کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے،سرکاری جامعات کےاساتذہ نےقومی خزانے پرہاتھ صاف کردیئے،کروڑوں کی اسکالرشپس پربیرون ملک جاکر واپس نہ لوٹے۔
رپورٹ کےمطابق پنجاب کی سرکاری جامعات کےاساتذہ کو73 کروڑ روپےسےزائد کی اسکالرشپس ملیں،یو ای ٹی لاہور کےاساتذہ نے 26 کروڑ سے زائد کی سکالرشپس لیں،پنجاب یونیورسٹی کے ٹیچرز نے18 کروڑ روپے سے زائد رقم لی۔
بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کےاساتذہ بھی مفرور ،14 کروڑ روپے سے زائدکی اسکالرشپس لےکرغائب
نواز شریف انجینرنگ یونیورسٹی ملتان کےٹیچرز بھی پیچھےنہ رہے،3 کروڑ84 لاکھ کی اسکالرشپس لے کر بیرون ملک بیٹھ گئے۔
غازی یونیورسٹی ڈی جی خان اوریوای ٹی فیصل آباد کےٹیچرز نےبہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے،6کروڑروپے سے زائد کی اسکالرشپیس لےکررفوچکرہوگئے،آڈیٹرجنرل پاکستان نے مفروراساتذہ یا ضمانت دینے والوں سے رقم ریکور کرنےکا حکم دیدیا ہے،واپس نہ آنےوالے اساتذہ کو مفرور قرار دیدیا۔






















