ٹیکسلا میں بھابھی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سیشن عدالت نے مجرم محمد عامر کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا فرحان مدثر نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم پر پانچ لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں چھ ماہ اضافی قید کا حکم دیا گیا۔ مجرم کیخلاف قتل کا مقدمہ اگست دو ہزار چوبیس میں تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا، مجرم محمد عامر نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بھابھی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا۔






















