ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جاری جنگ کے دوران 28 اسرائیلی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس نے 28 "دشمن طیاروں" کا سراغ لگایا اور انہیں روکا۔
فوج کے مطابق ان میں سے ایک جاسوس ڈرون تھا جو "حساس" مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایران کی فوج نے اس سے قبل بھی متعدد اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
تاہم، اسرائیل نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں اس کے آپریشنز کے دوران اس کے کسی عملے یا طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔





















