ایران نے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل پر سائبر حملہ بھی کردیا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل ون فور لائیو پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہیک کرلیا گیا، عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں، براہ راست نشریات کرنے والے اینکر حیرانی سے دیکھتے رہے۔
ایران نے میزائل اور ڈرونز کے بعد اسرائیل پر سائبر حملہ بھی کردیا، اسرائیلی ٹی وی اور شہریوں کے موبائل فونز سمیت دیگر سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لائیو پروگرام کے دوران اسرائیلی ٹی وی چینل ون فور کو ہیک کیا گیا، اس موقع پر عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں، براہ راست نشریات کرنیوالے اینکر حیرانی سے دیکھتے رہے۔
ایران کے سائبر حملوں میں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز بھی نشانہ بنے ہیں۔
اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے، عوام اس پر توجہ نہ دیں۔





















