امریکی سینیٹر نے صدر کے ایران سے جنگ سے متعلق اختیارات محدود کرنے کا بل پیش کر دیا۔
بل ورجینیا سےسینیٹرٹم کین نے پیش کیا،ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو ایران پر حملے کا حکم دینے سے پہلےکانگریس سے اجازت لازمی قرار دی جائے۔
سینیٹرٹم کین نےکہا اسرائیل ایران تنازعہ امریکہ کونہ ختم ہونیوالی جنگ میں گھسیٹ سکتا ہے،امریکی عوام اپنےفوجیوں کو ایک اورطویل جنگ میں بھیجنےمیں دلچسپی نہیں رکھتے،امریکی فوجیوں کو جنگ پر بھیجنے سے پہلے بل پر بحث کروائی جائے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران پرحملہ کرکے جنگ شروع کی، اسرائیل نے ایران کے سربراہ جوہری مذاکرات علی شمخانی کو قتل کیا، اسرائیل نے جان بوجھ کر امریکہ ایران جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کیا،امریکہ کو کسی اورغیرقانونی جنگ میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔





















