اوکاڑہ میں موبائل ویڈیو بنانے پر بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں کھرل کلاں میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور بھانجی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد احمد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دونوں خواتین پر نازیبا ویڈیو بنانے کا الزام لگاتے ہوئے فائرنگ کی، دونوں خواتین لاہور میں ملازمت کرتی تھیں، 6 روز قبل عید الاضحیٰ پر حجرہ شاہ مقیم آئی تھیں۔






















