تہران میں ڈرون بنانے والی اسرائیلی فیکٹری پکڑی گئی
ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق3 منزلہ عمارت میں اسرائیلی ایجنٹوں نےفیکٹری قائم کی تھی،عمارت سے 200 کلوگرام دھماکہ خیزمواد قبضے میں لیا گیا،ایک اور آپریشن میں 2 اسرائیلی ایجنٹ پکڑے گئے
بریکنگ 🚨
— Ather Salem® (@AthSa01) June 15, 2025
ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے تہران میں موساد کے زیر انتظام ایک 3 منزلہ عمارت قبضہ میں لے لی ہے، جس میں دھماکہ خیز مواد اور ڈرونز کا مکمل ذخیرہ تھا۔ pic.twitter.com/Q2BSIAfpqj
ایرانی میڈیا کےمطابق اسرائیلی ایجنٹوں سے 23 ڈرونز اور دیگر پرزہ جات برآمد کرلیے،ایران نے ایک اسرائیلی جاسوس کو آج پھانسی دے دی،2 روز پہلے ایران نےڈرونزاسمگلنگ میں ملوث 5 اسرائیلی جاسوس پکڑ لیے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع ایرانی عوام کو دھمکیاں دینے لگے، اسرائیل کاتز نے کہا ایرانی حملوں کی قیمت تہران کے شہری چکائیں گے،جلد ہی ایران کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔





















