ایرانی شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر قم کے قریب فردو ایٹمی پلانٹ پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، حملے کے بعد فردو ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
فردو میں انڈرگراؤنڈ ایرانی یورینیم افزودگی مرکزواقع ہے۔ اسرائیلی حملے کے بعد فردو میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔ ایرانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حملے کے بعد فردو کے علاقے میں 2.5شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
دوسری جانب ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر مزید 100 کے قریب بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفہ پاورپلانٹ پر حملے کے بعد وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے تازہ حملوں میں مزید تین اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کاکہنا ہے کہ اسرائیل پر تازہ حملے میں نئے طریقے استعمال کیے گئے،نئے طریقے کا استعمال، اسرائیلی دفاعی نظام خود کو ٹارگٹ کرتارہا۔






















