ایرانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 128 افراد جاں بحق اور 900 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
ایرانی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ تہران کے رہائشی علاقوں سمیت متعدد شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے عام شہریوں کو شدید نقصان پہنچا۔
دوسری جانب ایرانی بارڈر گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی سرحد پر 40 اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔






















