چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو جوابی خط لکھ دیا۔
اسپیکر کی جانب سے لکھے گئے خط میں نے واضح کیا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی کا قیام اگلا مرحلہ ہے لیکن اس سے قبل وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا عمل لازمی ہے۔
اسپیکر نے لکھا کہ مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مرحلہ آئے گا اور دونوں فریقین کی جانب سے نام سامنے آنے پر کمیٹی تشکیل دی جا سکے گی۔۔
یہ ردعمل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے اس مطالبے کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 16 مئی 2025 کو عمر ایوب کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے مشاورت کی دعوت دی تھی لیکن اب تک کوئی حتمی نام سامنے نہیں آئے۔






















