برطانوی ایف-35 لڑاکا طیارے نے ایندھن کی کمی کے باعث بھارت کے کیرالہ میں تھرواننتھاپورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ اتوار ، 15 جون 2025 کو پیش آیا اور طیارہ فی الحال ایئرپورٹ پر موجود ہے۔
بھارتی ایئرفورس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے برطانوی لڑاکا طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کے دوران ضروری مدد فراہم کی۔
بھارتی حکام نے فوری طور پر ایئرپورٹ پر امدادی ٹیمیں تعینات کیں تاکہ صورتحال کو سنبھالا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، ایف-35 طیارے کو خراب موسم اور ایندھن کی کمی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے، تاہم ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔





















