ایران کی جانب سے اسرائیل پر گذشتہ رات دو مرتبہ میزائل داغے گئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی اداے کے مطابق حیفا بندرگاہ میں ایران کی طرف سے داغے گئے میزائل حملوں کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی دکھائی دیتی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ وہ ایرانی میزائلوں کا نشانہ بننے والے مقامات پر موجود ہیں اور زخمیوں کی مدد کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس سے قبل ملک کے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فضائی دفاعی نظام ناقابل تسخیر نہیں ہے اور عوام کو جاری کردہ وارننگز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
تل ابیب میں ہونے والے میزائل حملوں میں اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق ایک 60 سالہ خاتون ہلاک ہوئیں۔ ایمرجنسی سروس کے ترجمان کے مطابق مزید 20 افراد اسی علاقے میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 24 افراد جبال الخلیل میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔





















