محکمہ موسمیات نے کراچی میں 16 جون کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیرکو مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے،شہر میں اس دوران مطلع جزوی ابر آلود،موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ملک کےمختلف شہروں میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کا آغاز ہوگیا، بارش اور ہواؤں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔گجرات اور گردونواح کےبیشتر علاقوں میں موسلادھاربارش ہوئی،
ملکہ کوہسارمری میں موسلادھار بارش سےگرمی کےستائےسیاحوں کےچہرے خوشی سےکھل اٹھے،کہروڑپکا، دنیاپور اورگردونواح میں ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی،بارش اورٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔






















