ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1911 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پاکستان میں جاری سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رک گیا اور منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا فی تولہ 5 ہزار 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشہ چند روز سے سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری تھا اور اس دوران سونا 30 ہزار روپے سے زائد سستا ہوا تاہم منگل کو ایک بار پھر سے مہنگا ہوا۔