خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس نفری پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اصغرعلی شاہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتی ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے بھی کارروائی شروع کردی ہے۔