وزیراعظم شہبازشریف نے کسی بھی وقت جنیوا روانہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعظم ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جنیوامیں ایران،امریکہ امن معاہدے کے اہم مرحلے کی تکمیل متوقع ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کے لیے عالمی توجہ جنیوا پر مرکوز ہے۔
پاکستان کی ثالثی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوئیں اور امن عمل اہم موڑ پر پہنچ گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جنیوا روانگی خطے میں امن کے لیے اہم سفارتی پیش رفت قرار دی جارہی ہے ۔
پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی محاذ پر متحرک ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کےساتھ معاہدے پر ہفتے یا پیر کے روز دستخط ہو سکتے ہیں،ایران نے معاہدے کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کرنے پر خفیہ طور پر معذرت کی۔
ایگزیوس کے مطابق امریکی صدر نے عراقی وزیرخارجہ کے ٹویٹ کوبہت مثبت قرار دیا۔





















