صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ایران کا اب بھی جوہری پروگرام ہے امریکہ کو ایران پر اسرائیل کے حملے کے بارے میں 'سب کچھ معلوم تھا۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ملک پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کا اب بھی جوہری پروگرام ہے یا نہیں۔انہیں علاقائی جنگ کی کوئی فکر نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں شروع ہونے والی علاقائی جنگ کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔امریکہ کو ایران پر اسرائیل کے حملے کے بارے میں 'سب کچھ معلوم تھا،میں نے ایران کی ذلت اور موت کو بچانے کی کوشش کی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے لیے معاہدہ کرنے میں زیادہ دیر نہیں ہوئی۔امریکہ کی اب بھی اتوار کو ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کا منصوبہ ہے، لیکن انہیں یقین نہیں ہے کہ یہ ملاقات ہوگی۔






















