شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ کے علاقے محمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں 4 افراد جان سے گئے۔
گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال میرانشاہ منتقل کردی گئیں۔
پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں بھی شروع کردی گئیں۔






















