وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ آپ تجاویز دیں تاکہ ترامیم کی جا سکیں، اپوزیشن کی ترامیم کو بجٹ میں آن بورڈ لیا جائے گا، جو فارم 47 کے ذریعے اسمبلی میں آئے،اللہ انہیں غرق کرے، افسوس گورنر نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔
وزیراعلیٰ کےپی کا کہناتھا کہ گورنر نے بجٹ اجلاس نہیں بلایا، الیکشن میں ہمارا ووٹ چوری کیا گیا،وفاقی حکومت کابجٹ دھوکا ہے، ہم ضم اضلاع پر عائد ٹیکس کو نہیں تسلیم کریں گے، ضم اضلاع کے عائد ٹیکس میں رکاوٹ بنیں گے، ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، بانی سےملاقات نہ کرائی توذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی، ہم پھر آزاد ہوں گے،جوبانی فیصلہ کریں گے،سب کاوہی فیصلہ ہوگا، سازشوں کے بجائے کارکردگی پر توجہ دو، جب تک حکومت میں ہو، عوام کی خدمت کرو۔






















