وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ہر ممکن معاونت کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے تمام ترممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر دفترخارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا۔ مقصد ایران میں پاکستانی شہریوں اور زائرین کی سلامتی اور حفاظت یقینی بنانا ہے۔ وزارت خارجہ میں قائم کراسز منیجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایات کردیں۔ پاکستانی سفارتخانے کا ہاٹ لائن نمبر 00982166941388 ہے۔





















