اسٹار کرکٹر بابر اعظم آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بیگ بیش کا حصہ بن گئے۔
بیگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو سائن کرلیا،سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو سائن کرنے کا اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر کیا۔
Babar Azam joins the Sixers for #BBL15
— Sydney Sixers (@SixersBBL) June 13, 2025
The King has arrived. 👑#welcomebabar #sixers pic.twitter.com/YQOsNnZ7Hi
بی بی ایل کے مطابق پاکستان اور دنیائے کرکٹ کے سپر اسٹار بابر اعظم پہلی بار بیگ بیش لیگ میں ایکشن میں دیکھائی دیں گے،سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو ڈرافٹنگ سے قبل پری سائن کیا۔
بیگ بیش لیگ میں ہر ٹیم کے پاس ایک کھلاڑی پری سائن کرنے کی اوپشن موجود ہوتی ہے،بیگ بیش لیگ رواں سال دسمبر جنوری میں کھیلی جائے گی۔






















