ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےاسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا اس جارحیت کا جواب دینا ایران کا قانونی اورجائز حق ہے،ایران کی مسلح افواج پوری قوت دکھانے سے نہیں ہچکچائیں گے، اصفہان، اراک،کرمان شاہ، ایلام اور اھوازشہر پر بھی حملے ہوئے۔
اس سےقبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ضرورت پڑنے پر اسرائیل کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے کہا کہ
ایران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا اسرائیل کی مدد کرے گا۔





















