پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں ایک تبدیلی کردی، سلیکٹرز عاقب جاوید، اظہر علی، اسد شفیق اور علیم ڈار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کی پابند ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کام جاری رکھیں گے، صرف ڈیٹاانالسٹ کو تبدیل کیا گیا جو نان ووٹنگ ممبر ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا انالسٹ حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کی تقرری کردی گئی ہے، سلیکشن کمیٹی کے ارکان عاقب جاوید، اظہر علی، اسد شفیق اور علیم ڈار بطور سلیکٹر برقرار ہیں۔
پی سی بی کے مطابق سلیکٹرز ٹیم فائنل کرنے سے پہلے ہیڈ کوچ، کپتان سے مشاورت کے پابند ہیں۔






















