وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیاہے جس میں سپریم کورٹ کے بجٹ میں 46 فیصد سے زائد کا اضافہ تجویز کیا گیاہے ۔
بجٹ دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ کیلئے حالیہ بجٹ میں 6ارب 64 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزاد روپے مختص کیئے گئے ہیں ، گزشتہ سال سپریم کورٹ کا بجٹ 4ارب 55 کروڑ 35 لاکھ 7 ہزار روپے تھا، سپریم کورٹ میں تنخواہوں کی مد میں ایک ارب 19 کروڑ 31 لاکھ 44 ہزار روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔
ریٹائرمنٹ مراعات کی مد میں 23کروڑ 80 لاکھ 32 ہزار روپے ۔ گرانٹس، سبسڈی اور قرض معافی کی مد میں 2 کروڑ87 ہزار روپے ، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے بجٹ میں 50 کروڑ روپے ، جوڈیشل کمیشن کی تنخواہوں کی مد میں 2 کروڑ روپے ، جوڈیشل کمیشن کی تفریح اور تحائف کی مد میں 50 لاکھ روپےمختص کیئے گئے ہیں ۔






















