سری لنکا سے ممبئی جانیوالے کارگو بحری جہاز میں دھماکا ہوگیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، عملے کے 6 ارکان زخمی جبکہ 4 لاپتہ ہوگئے، باقی کو بچالیا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا سے ممبئی جانے والے سنگار پور کے کارگو بحری جہاز میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جہاز کنٹینروں سے بھرا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جہاز پر عملے کے 22 ارکان سوار تھے، جن میں سے بھارتی کوسٹ گارڈ نے 18 کو ریسکیو کرلیا، 6 ارکان ہیں جبکہ 4 لاپتہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو لاپتہ افراد کا تعلق تائیوان سے ایک کا انڈونیشیا اور ایک کا میانمار سے ہے۔





















