سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دوہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کچھی کے علاقے کولمپور میں کارروائی کرتے ہوئے دو دوہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیاہے ۔ہلاک دہشتگرد متعدد بھارتی اسپانسرڈ کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں مزید دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سیکورٹی فورسز ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمےکیلئے پرعزم ہیں۔ دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے فتنہ الہندوستان کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کی کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،دہشتگردوں کو معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت اور سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔



















