راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش نالے سے مل گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تقریباً ایک سال کی بچی کو نالے میں پھینکے والا ملزم بھی کم عمر اور اس کا کزن ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مرنے والی بچی کا نام مریم ہے جو وحید کالونی میں اپنی بڑی بہن معصومہ کے ساتھ گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی۔ بچی کی دادی مسرت بی بی کی درخواست پر تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کو اس کا کزن اٹھا کر لے جا رہا ہے۔ ملزم بھی کم عمر ہے۔ زیر حراست بچے نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ کزن اچھی نہیں لگتی تھی اس لئے اسے نالے میں پھینک دیا۔
بچی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ جبکہ پولیس نے گرفتار کمسن ملزم کو عدالتی حکم پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھجوا دیا۔






















