جرمنی کے نئے چانسلر فرڈریک مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انہیں ایک خصوصی اور دلچسپ تحفہ پیش کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران جرمن چانسلر فرڈریک مرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے دادا ’ فرڈرک ٹرمپ ‘ کی پیدائش کا فریم شدہ سرٹیفکیٹ تحفے میں پیش کیا۔
German Chancellor @_FriedrichMerz presents President Trump with his grandfather's birth certificate. ❤️ pic.twitter.com/Cd9Rmk7Gcd
— The White House (@WhiteHouse) June 5, 2025
فرڈرک ٹرمپ کی پیدائش 1869 میں بد ڈرکہائم جرمنی میں ہوئی تھی۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف، دفاعی اخراجات اور یوکرین میں جنگ کے تناظر میں کشیدگی ہے۔
اس ملاقات کے دوران مرز نے ٹرمپ کو بتایا کہ ان کے دادا فرڈرک ٹرمپ 1869 میں بد ڈرکہائم کے نزدیک پیدا ہوئے تھے اور ان کا عیسائی نام فرڈرک تھا۔
ٹرمپ نے اس تحفے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ایک اعزازی جگہ پر رکھیں گے۔






















