نیپرا نے کراچی میں بجلی سستی کرنے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں قیمتوں کا الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق کراچی کیلئے بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی جبکہ باقی پورے ملک کیلئے بجلی کی قیمت میں 93 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیاہے ۔




















